ہوم   > پاکستان

بلین ٹری منصوبے میں بےقاعدگیوں کا انکشاف،آڈٹ رپورٹ

SAMAA | - Posted: Nov 23, 2019 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 23, 2019 | Last Updated: 6 months ago

خیبرپختونخوابلین ٹری سونامی منصوبے میں وسیع پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل نے 2016-17 کی رپورٹ میں 47 کروڑ روپے سے زائد کی بے قاعدگیوں کی نشاندہی کردی ۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چترال میں 267ہیکٹیر پر لاکھوں پودوں میں سے صرف چند موجود تھے،دیر اپر میں بلین ٹری سونامی کےلئے 55افراد کو نرسریز کے ٹھیکے دیئے گئے ،55میں سے 44افراد نے مطلوبہ مقدار سے کم درخت فراہم کئے۔

آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپردیرمیں ہزاروں مکعب فٹ غیر قانونی درخت کاٹنے والوں کیخلاف بروقت اقدامات نہیں اٹھائے گئے،غیر قانونی درخت کاٹنے سے خزانے کو 23کروڑ55لاکھ کا نقصان ہوا۔

آڈٹ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈی آئی خان میں بلین ٹری سونامی کے تحت لاکھوں درختوں میں چند سو لگائے گئے ہیں

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube