Tuesday, August 4, 2020  | 13 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

نوازشریف کی صحت بہترنہ ہوسکی، مزید ٹیسٹ ہوں گے

SAMAA | - Posted: Nov 22, 2019 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 22, 2019 | Last Updated: 9 months ago

دعاؤں کی اپیل

نواز شریف کی طبعیت لندن جاکر بھی بہتر نہ ہوسکی۔ گھر میں میڈیکل کی سہولت کا انتظام کر دیا گیا۔ سوئٹرزلينڈ سے تعلق رکھنے والے معروف کارڈيالوجسٹ نے نواز شریف کا معائنہ کيا۔

نوازشريف کا لندن ميں علاج جاری ہے۔ ان کیلئے گھرمیں ہی طبی سہولیات کا انتظام کر دیا گیا جہاں سوئٹرزلینڈ سے تعلق رکھنے والے معروف کارڈیالوجسٹ نے سابق وزیراعظم کا طبی معائنہ بھی کیا۔ مزید ٹیسٹ لندن کے نجی اسپتال سے کرائے جائیں گے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ان کا پی ای ٹی اسکین آئندہ ہفتے ہوگا جس سے مرض کی تشخیص میں مدد ملے گی۔

شہبازشریف نے بڑے بھائی کی عیادت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  میاں صاحب کاعلاج چل رہا ہے۔ آئندہ دوروزمیں مزیدٹیسٹ ہوں گے۔ عوام صحت کاملہ کیلئے دعا کریں۔

حسین نواز نے کہا کہ ڈاکٹ رسگواٹ خصوصی طور پر میاں نواز شریف کا معائنہ کرنے سوئٹرزلینڈسے لندن آئے۔ وہ میرے دادا میاں شریف کے معالج رہ چکے ہیں۔

نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے بتایا کہ میاں صاحب کے دماغ کو خون سپلائی کرنے والی شریان اسی فیصد بند ہے۔ نوازشریف کے مزید اپائمننٹ طے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر اسپتال داخل کرایا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube