ہوم   > پاکستان

ائیرپورٹ پر مسافروں کاسامان چوری کرنے والے تین ملزمان گرفتار

SAMAA | - Posted: Nov 22, 2019 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 22, 2019 | Last Updated: 6 months ago

نیو اسلام آباد ائیر پورٹ پر مسافروں کا سامان چوری کرنے والے تین ملزمان پکڑے گئے،اے ایس ایف نے لٹیرے گروہ کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

ائیر پورٹ سکیورٹی فورس کے مطابق گرفتار ملزمان میں قاسم،آصف اور عظیم شامل ہیں، تین رکنی گینگ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافروں اورغیر ملکیوں کا قیمتی سامان چوری کرتا تھا۔

اے ایس ایف نے تینوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، چور گینگ نے سو سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

اے ایس ایف نے مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کیلئے ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube