ہوم   >  پاکستان

نواز شریف کی درخواست منظور، مریم کو حاضری سے استثنیٰ

SAMAA | - Posted: Nov 22, 2019 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 22, 2019 | Last Updated: 2 months ago

چودھری شوگر ملز کيس ميں نوازشريف کی 4 ہفتے کےليے حاضری معافی کی درخواست منظور ہوگئی جبکہ مريم نواز کو بھی آئندہ عدالتی حکم تک حاضری سے استثنی مل گيا۔

جمعہ 22 نومبر کو چودھری شوگر ملز کيس کی سماعت لاہور کی احتساب عدالت ميں ہوئی جہاں مريم نواز عدالت ميں پيش ہوئيں جبکہ ان کے کزن يوسف عباس کو جوڈيشل ريمانڈ ختم ہونے پر پيش کيا گيا۔

وکلء$ نے ریفرنس آنے تک نوازشریف اور مریم کو حاضری سے استثنیٰ دینے کی درخواست کی۔

امجد پرويز کا کہنا تھا کہ عدالت میں کوئی بھی عبوری ریفرنس دائر نہیں کیا گیا۔ ضابطہ فوجداری کی دفعات کے تحت چالان داخل ہونے تک ملزم کو حاضری سے استثنیٰ دیا جا سکتا ہے اور ملزم کی موجودگی میں شہادت قلمبند ہوتی ہے۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے مریم نواز کو آئندہ عدالتی حکم تک حاضری سے استثنیٰ دے ديا جبکہ نواز شریف کی 4 ہفتے کےلیے حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کرلی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
Nawaz Sharif, Chaudhry Sugar Mills case, Maryam Nawaz, pmln, sickness, politics, Samaa tv
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube