ہوم   >  پاکستان

احسن اقبال مشن ٹوئنٹی20 پر لگے ہوئے ہیں،فردوس

2 weeks ago

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ لٹیرا لیگ احسن انداز میں جھوٹ کا اقبال بلند کر رہی ہے، پاناما کی کرپشن اور کالی کمائی کے انبار قوم ابھی بھولی نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان اپنے ٹویٹر پیغام میں احسن اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ کی قیادت کے تمام اکاؤنٹس کاروبار اور علاج سب کچھ ہی بیرون ملک ہے۔ پاناما کی کرپشن اور کالی کمائی کے انبار قوم ابھی بھولی نہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ مخالفین چیف الیکشن کمشنر کو سیاسی دھمکیاں دینا بند کریں۔ سپریم کورٹ پر حملہ بھی آپ لوگوں نے کیا اور بریف کیسوں کی چمک بھی آپ دکھاتے رہے۔

 

ن لیگی سینیر رہنما احسن اقبال کا نام لیتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ احسن اقبال صاحب عدالتی سزا یافتہ کو معصوم ثابت کرنے کیلئے عمران خان کی امانت اور دیانت پر انگلی اٹھا کر آپ گناہ گار ہو رہے ہیں۔ آپ جس مشن 20-20 پر ہیں وہ پورا نہیں ہونے والا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں