ہوم   > پاکستان

کراچی: پولیس کی فائرنگ سےایک شخص جاں بحق، 3اہلکار زیرِحراست

SAMAA | - Posted: Nov 22, 2019 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 22, 2019 | Last Updated: 5 months ago

پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا

کراچی میں کينٹ اسٹيشن کے قريب پوليس اہلکاروں نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے  40 سالہ شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگيا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ رات اہلکاروں کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم تحقیقات کی جا رہی ہے۔

ايس ايس پی ساؤتھ شیراز نذیر کے مطابق فائرنگ گزری تھانے کے اہلکاروں نے کی جبکہ موبائل ميں سوار 3 اہلکاروں سَب انسپیکٹر عبدالغفار، ہیڈ کانسٹیبل آفتاب اور کانسٹیبل محمد علی شاہ کو حراست ميں لے کر اسلحہ تحويل ميں لے ليا ہے۔

پوليس کو دیئے گئے ابتدائی بیان میں زخمی رضا امام نے بتایا کہ کھڈا مارکیٹ سے کھانا کھا کر روانہ ہوئے تو پولیس نے پیچھا کیا لیکن ہمیں معلوم نہیں تھا کہ پولیس پیچھے ہے۔ ہم نے کینٹ اسٹیشن کے قریب گاڑی روکی تو پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کر دی۔

رضا امام نے بتایا کہ جاں بحق شخص نبیل ہود ميرا دوست تھا اور ہم دونوں امپورٹ ایکسپورٹ کا کاروبار کرتے ہیں۔

پولیس نے قتل کی دفعہ کے تحت  اہلکاروں کےخلاف زخمی امام کی مدعيت ميں آرٹلری ميدان تھانے ميں مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمے ميں سب انسپکٹر عبدالغفار، اہلکار آفتاب،اور محمد علی نامزد ہيں۔

مقدمہ پاکستان پینل کوڈ کے تحت سیکشن 302 (قتل ) ، 324 (قتل کی کوشش)، 427 (بدعنوانی کے باعث مالی نقصان) اور 34 ( مشترکہ نیت ) اور سیکشن 7 (دہشتگردی کی دفعات ) کے ساتھ درج کیا۔

ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی کی شق مقتول کے وکیل کے اعتراضات کے بعد شامل کی گئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
Karachi, police, firing, Gizri, Cantt station, SSP South, crime
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube