ہوم   > پاکستان

معروف گلوکارہ کیخلاف پڑوسن نے درخواست جمع کرادی

SAMAA | - Posted: Nov 21, 2019 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 21, 2019 | Last Updated: 6 months ago

.

معروف فوک گلوکارہ صنم ماروی کے خلاف پڑوسن نے مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست دے دی

صنم ماروی کی پڑوسن نے لاہور کے تھانا جوہر ٹاؤن میں مقدمے کی درخواست دی۔ پڑوسن رفعت جمال نے گلوکارہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ صنم ماروی اس کے گھر پر قبضہ کرنے کی دھمکیاں دیتی ہیں۔

 

درخواست کے متن میں یہ موقف پیش کیا گیا کہ صنم ماروی اس حوالے سے وہ متعدد بار ان کے ساتھ جھگڑا بھی کر چکی ہے، جب کہ اہل محلہ بھی اس بات کے گواہ ہیں۔

تھانا جوہر ٹاؤن نے گلوکارہ کے خلاف مقدمے کا معاملہ وومن پولیس اسٹیشن کو بھیج دیا۔ معاملے پر صنم ماروی کا مؤقف سامنے نہیں آسکا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی صنم ماروی کا اپنی ایک اور پڑوسن اور سابق ماڈل نائرہ سے جھگڑا ہوا تھا۔ جس پر صنم نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے شوہر کے پڑوسن سے تعلقات ہیں۔ دونوں کے درمیان اس بات پر جھگڑا اتنا بڑھا کہ بات پولیس اسٹیشن تک پہنچ گئی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube