ہوم   >  پاکستان

پاکستان کی حق خودارادیت کی حمایت میں قرارداد منظور

2 weeks ago

فوٹو: اے پی پی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کی حق خودارادیت کی حمایت میں قرارداد منظور کرلی ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم کی جانب سے قرارداد پیش کی گئی جس کی 81 ممالک نے حمایت کی۔

قرارداد میں نو آبادیاتی تسلط اور بیرونی قبضے کےخلاف حق خودارادیت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

منیر اکرم نے کہا کہ حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے والوں کی مدد کرنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے اور کوئی بھی ملک مقبوضہ علاقوں میں عوام کا حق خودارادیت غصب نہیں کرسکتا۔

مستقبل مندوب کا کہنا تھا کہ حق خودارادیت اقوام متحدہ چارٹر میں رہنما اصول کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ قرادادیں مقبوضہ علاقوں کے عوام کا ان کا حق خودارادیت دیتی ہیں۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
Pakistan right, UNGA, Munir Akram, resolution passed, self-determination, kashmir