.
کراچی کی سبزی منڈی ميں ايران سے ٹماٹر آگئے ہيں، جس کے بعد سبزی منڈی ميں ٹماٹر کی قيمت ميں 150 روپے کی کمی ہوگئی۔ ٹماٹر کی قيمت اب منڈی ميں ايک سو چاليس سے ايک سو پينتاليس روپے ہوگئی ہے۔
ايران سے درآمد کيا گيا 352 ٹن ٹماٹر سبزی منڈی میں پہنچا دیئے گئے ہیں۔ کراچی کی منڈی میں قیمت کم تو ہوگئی مگر عام بازاروں ميں منافع خور اب بھی بھاری قیمت وصول کر رہے ہيں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ مارکيٹ ميں ٹماٹر اب بھی 300 روپے سے کم نہيں ہے۔
کمشنر کراچی نے عوام کو انوکھا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو چاہیے کہ وہ مہنگے ٹماٹر نہ خريدے۔
کمشنر کراچی نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے ٹماٹر منگوانے کے باوجود دکان دار دگنی قیمتیں وصول کر رہے ہیں، اب ہر دکان اور ٹھیلے پر افسر تعینات نہیں کرسکتے۔ البتہ درآمد کنندگان کو اب بھی اُميد ہے کہ 4500 ہزار ٹن ٹماٹر درآمد ہونے کے بعد دام گر سکتے ہيں۔