ہوم   >  پاکستان

شہباز شریف چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے سے مستعفی

3 weeks ago

شہباز شریف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہوگئے، اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفیٰ منظور کرلیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کئے جانیوالے اعلامیہ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کا استعفیٰ منظور کرلیا، جس کا اطلاق 20 نومبر 2019ء سے ہوگا۔

آئینی طور پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کا حق ہوتا ہے، مسلم لیگ ن شہباز شریف کی جگہ کسی اور رکن قومی اسمبلی کو اس عہدے کیلئے نامزد کر سکتی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اپنے بڑے بھائی سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے علاج کے سلسلے میں منگل کو برطانیہ پہنچ چکے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
SHEHBAZ SHARIF, PMLN, PTI, IMRAN KHAN, CHAIRMAN PAC, RESIGNATION, ASAD QAISER, NAWAZ SHARIF, CORRUPTION, NAB