ہوم   > پاکستان

عثمان بزدار نے پولیس مقابلے کی تحقیقات کا حکم دیدیا

SAMAA | - Posted: Nov 20, 2019 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 20, 2019 | Last Updated: 4 months ago

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کےعلاقہ کوٹ مبارک میں مبینہ پولیس مقابلہ میں دوافراد کی ہلاکت کی غیر جانبدارانہ انکوئری کاحکم دیدیا جبکہ صاف اور شفاف تحقیقات کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔

ترجمان وزیراعلی پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کے علاقہ کوٹ مبارک میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران مارے جانے والے دو افرار کی ہلاکت انکوئری کاحکم دیدیا ہے اور معاملہ کی غیر جانبدارانہ اور صاف وشفاف تحقیقات کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ ڈی ایس پی ریاض حسین بخاری سمیت دو ایس ایچ اوز کو ان کے عہدوں سے فوری طور پر ہٹا دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی پنجاب ( انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی ) اظہر حمید کھوکھر پہلے ہی بطور انکوئری آفیسر معاملہ کی محکمانہ انکوئری کررہے ہیں تاہم مقتول حیدر اور عبداللہ کے لواحقین کے مطالبہ پر اب معاملے کی جوڈیشل انکوئری کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دس نومبر کو کوٹ مبارک کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایلیٹ فورس کا ایک جوان شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی جبکہ ایک راہ گیر بھی جاں سے گیا تھا جبکہ پولیس نے دومبینہ ڈاکوؤں کی بھی ہلاکت کا دعوی کیا تھا۔ جن کی شناخت حیدر اور عبداللہ کے ناموں سے ہوئی تھی۔ مقتولین کے ورثا نے ان کی ہلاکت کو ماوارائے عدالت قتل قرار دیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube