ہوم   > پاکستان

ڈیرہ غازی خان سے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار

SAMAA | - Posted: Nov 20, 2019 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 20, 2019 | Last Updated: 5 months ago

ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے دومبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا۔ حکام نے دعویٰ کیا ہے گرفتار افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

ترجمان کاؤنٹر ٹرارزم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے تھانہ دراہمہ کے علاقہ ملتان بائی پاس کے قریب کاروائی کاروائی کرتے ہوئے دو مبینہ دہشگردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک پسٹل اور تین دستی بم برآمد کرلیے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے بڑی مقدار میں نفرت انگیز لٹریچر سمیت بھاری رقم بھی ملی ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی شناخت محمد اسماعیل اور ولی محمد کے ناموں سے ہوئی ہے جن کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ سے ہے اور وہ ڈیرہ غازی خان میں ایک حساس ادارے کے دفتر کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube