Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

رانا ثناء اللہ نے ضمانت پر رہائی کیلئےدرخواست دائر کردی

SAMAA | - Posted: Nov 20, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 20, 2019 | Last Updated: 10 months ago

منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار رانا ثناء اللہ نے ضمانت پر رہائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

درخواست میں اے این ایف کے تفتیشی افسر اور مدعی کو فریق بنایا گیا ہے، رانا ثنااللہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ حکومت پر سخت تنقید کرتے ہیں اسلیے سیاسی اختلافات کی بنیاد پر انکے خلاف یہ مقدمہ بنایا گیا، ایف آئی آر کا متن سی سی ٹی وی کی تصاویر سے مطابقت نہیں رکھتا۔

درخواستگزار کے مطابق ایف آئی آر میں 21 کلو گرام ہیروئن سمگلنگ کا لکھا گیا جبکہ بعد میں اسکا وزن 15 کلو گرام ظاہر کیا گیا،انہوں نے عدالت سے ضمانت پر رہائی کی استدعا کی۔

اس سے قبل رانا ثناء اللہ کی انسداد منشیات کی عدالت سے ضمانت دو بار خارج ہو چکی ہے جسکے خلاف اپیل دائر کی گئی ہے۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube