Tuesday, August 4, 2020  | 13 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

بلوچستان،حملہ آوروں نے 2 افراد قتل،2 اغوا کرلیے

SAMAA | - Posted: Nov 20, 2019 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 20, 2019 | Last Updated: 9 months ago

بلوچستان کے علاقے سنجاوی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ مسلح ملزمان دو افراد کو اغوا کرکے بھی لے گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق سنجاوی کے علاقے انزر گٹ میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی  ہوگئے۔ مسلح ملزمان دو افراد کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

جاں بحق افراد میں سیدال ولد عبد الرحمان  اور نصرالدین ولد شہباز خان  بلوچ شامل ہیں۔ زخمیوں کی شناخت عبدالرشید ولد محمد ظاہر، محمد انور ولد نیک محمد  اور زکریا ولد فتح محمد کے نام سے ہوئی۔ اغوا ہونے والوں میں نعمت اللہ ولد عبد الرحمان اور حبیب اللہ ولد راقیہ شامل ہیں۔

تینوں زخمی ڈی ایچ کیو اسپتال لورالائی منتقل  کردیئے گئے۔ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشیں سول اسپتال سنجاوی منتقل کردی گئیں جنہیں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

لیویز کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube