ہوم   > پاکستان

زرداری کا بلڈ پریشر معمول پر نہ آسکا، دھڑکن بے ترتیب

SAMAA | - Posted: Nov 20, 2019 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 20, 2019 | Last Updated: 6 months ago

سابق صدر آصف زرداری کے دل کا اہم ٹیسٹ تھیلیئم اسکین نہ ہوسکا۔ ان کی دھڑکنوں کی رفتار میں اتار چڑھاؤ برقرار ہے جبکہ بلڈ پریشر اور شوگر لیول بھی معمول پر نہ آسکا۔

جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق صدرآصف علی زرداری پچھلے تین ہفتے سے پمز اسپتال کے کارڈیک سینٹر میں زیرعلاج ہیں۔ میڈیکل بورڈ کی ہدایات پر آصف زرداری کی پچھلے تین دن سے فزیوتھراپی جاری ہے۔ گردن اورکمر کی بڑھتی تکلیف کے پیش نظران کی فزیو تھراپی شروع کی گئی تھی۔

آصف زرداری کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول بھی تاحال معمول پر نہ آ سکا۔ ان کے دل کی دھڑکنوں کی رفتار میں بھی اتار چڑھاؤ برقرار ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube