ہوم   >  پاکستان

بانی ایم کیو ایم نے بھارت میں سیاسی پناہ مانگ لی

2 weeks ago

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین نے بھارت میں ساتھیوں سمیت سیاسی پناہ کے حصول کی خواہش ظاہر کی ہے۔

منگل کی شب ایک بھارتی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں الطاف حسین نے کہا کہ اگر بھارت انہیں اور ان کے ساتھیوں کو تحفظ اور سیاسی پناہ کی ضمانت دے تو وہ بھارت آنے کو تیار ہیں۔

انھوں نے کہا وہ بھارت میں سکونت کے اس لئے بھی خواہاں ہیں کہ ان کے  نانا اور دیگر متعدد رشتہ دار وہاں مدفون ہیں، پاکستان میں چار سال سے ان کی تقاریر پر پابندی عائد ہے اور کسی بھی میڈیا پر اسے نشر کرنے کی اجازت نہیں۔

واضح رہے کہ برطانوی عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ضمانت میں تین ہفتے قبل توسیع کردی، جب کہ متحدہ قائد کے خلاف ٹرائل کا آغاز یکم جون سے ہوگا۔

برطانوی عدالت سینٹرل کرمنل کورٹ کے جج نے ویڈیو لنک کے ذریعے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ضمانت میں توسیع دی تھی۔ الطاف حسین کے خلاف نفرت انگیز تقریر کے ذریعے لوگوں کو اکسانے کے الزامات عائد ہیں۔ جج کے فیصلے کے بعد ان کے خلاف ابتدائی سماعت 20 مارچ 2020 کو ہوگی۔

الطاف حسین کے خلاف جرم ثابت ہونے انہیں سزا اور جرمانے کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔

واضح رہے کہ 11 اکتوبر کو کراؤن پراسیکیوشن سروس نے الطاف حسین کے خلاف اگست 2016 میں اپنی تقریر کے دوران دہشت گردی کی حوصلہ افزائی پر انسداد دہشت گردی ایکٹ 2006 کی دفعہ 1 (دو) کے تحت فرد جرم عائد کی تھی۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں