ہوم   >  پاکستان

فردوس عاشق کیخلاف توہین عدالت کی دوسری درخواست سماعت کیلئےمقرر

2 weeks ago

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فردوس عاشق اعوان کیخلاف توہین عدالت کی دوسری درخواست کل بروز جمعرات سماعت کيلئے مقررکردی۔

وزيراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کے خلاف ایکسل لوڈ کے حوالے سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر درخواست دائرکی گئی ہے۔ درخواست گزارنے مؤقف اپنایا کہ عدالت نے حکم امتناع کے بعد ایکسل لوڈ کے قانون پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت کی، فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم نے ایم نائن موٹروے پر ایکسل لوڈ پر عمل درآمد روک دیا ہے، حکم عدولی کرنے پر فردوس عاشق کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔

عدالت نے درخواست کل بروز جمعرات 21 نومبر سماعت کيلئے مقررکردی  جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق کے خلاف پہلے بھی توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ ہے جو 25 نومبر کو سنایا جائےگا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں