ہوم   >  پاکستان

مبینہ ٹارگٹ کلرکےالزامات پرفاروق ستارکی تردید

2 weeks ago

نائین زیرو کا کبھی نگران نہیں تھا

ڈاکٹر فاروق ستار کا ٹارگٹ کلر کے الزامات پر ردعمل سامنے آگيا۔

پوليس کے ہاتھوں گرفتار ٹارگٹ کلر يوسف عرف ٹھيلے والے نے انکشافات میں الزام عائد کیا ہے کہ وہ فاروق ستار سے رابطے ميں تھا، نائن زيرو ميں ملاقات ہوتی تھی، ٹھيلے پر لاشيں رکھ کر ٹھکانے لگاتا تھا۔

ملزم يوسف نے دعویٰ کیا کہ وہ پارٹی قیادت کےکہنے پر قتل کی وارداتیں کرتا تھا اور سیکٹر انچارج خالد صدیقی،ندیم ماربل نے فاروق ستار سے ملاقات کروائی تھی۔

ٹارگٹ کلر يوسف کے الزامات پر فاروق ستار نے کہا کہ  وہ کبھی نائن زيرو کے کيئرٹيکر نہيں رہے،عامر خان اور انيس قائم خانی انچارج تھے۔ انھوں نے ٹارگٹ کلرکے بيان کی ترديد کی۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر میرے خلاف کوئی نئی سازش ہورہی ہے تو وہ بھی سامنے آجائے گی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں