Sunday, July 12, 2020  | 20 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

بھارتی رہنماکی قاسم سوری کی تقریرکےدوران ہنگامہ آرائی

SAMAA | - Posted: Nov 19, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 19, 2019 | Last Updated: 8 months ago

.

کمبوڈیا میں ہونے والے ایشیا پیسیفک سمٹ میں بھارتی رہنما کو ہنگامہ آرائی مہنگی پڑ گئی۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی تقریر کے دوران ہنگامہ کرنے پر انہیں دھکے دے کر باہر نکال دیا گیا۔

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری ان دنوں ایشیا پیسفک سمٹ میں شرکت کیلئے کمبوڈیا میں موجود ہیں، جہاں سیشن سے خطاب کے دوران قاسم سوری نے جب مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم پر بات شروع کی تو ہال میں موجود بھارتی وفد میں شامل بھارتی پارلیمنٹریئن وجے جولی نے کشمریوں کی آواز بننے پر ہنگامہ آرائی شروع کردی اور ڈائس کے سامنے آکر چیخنے چلانے لگے۔

وجے جولی کی اس حرکت پر سیکیورٹی حکام بھی حرکت میں آگئے اور وجے جولی کو پکڑ کر دھکے دیتے ہوئے ہال سے باہر نکال دیا۔ سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

واضح رہے کہ کمبوڈیا کے دارالحکومت میں ہونے والی ایشیاء پیسیفک سربراہی اجلاس 2019 بعنوان "حکومت اور سول سوسائٹی تعاون" 18 سے 21 نومبر تک جاری رہے گی، جہاں سمٹ کے پہلے روز ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان قاسم خان سوری کا سیکنڈ وائس پریزیڈنٹ قومی اسمبلی کمبوڈیا خیون سوداری نے استقبال کیا اور ملاقات کی۔

پاکستانی وفد میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی بھی شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube