ہوم   >  پاکستان

ویڈیو :مریم نواز والد کے ہمراہ ایئرپورٹ نہیں گئیں

2 weeks ago

.

جاتی امرا میں والدہ شمم اختر اور مریم نواز شریف نے میاں محمد نواز شریف کو ایئر پورٹ کیلئے رخصت کیا۔ مریم نواز شریف والد کے ہمراہ ایئرپورٹ نہیں گئیں۔

اس موقع پر مریم نواز شریف نے قومی پرچم کے رنگ کا ہرا لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔ مریم نواز شریف کے ہمراہ وکیل عطا تارڑ اور سائرہ افضل تارڑ بھی موجود تھے، جب کہ شہباز شریف پہلے ہی نواز شریف کے استقبال کیلئے حج ٹرمینل پہنچ گئے تھے۔

 

ايئرایمبولینس کے ڈاکٹرز نے سابق وزیراعظم کا بلڈ پریشر اور شوگر ليول بھی چیک کیا۔ نواز شریف کی میڈیکل فائل قطر ايئرویز کے ڈاکٹرز کو دے دی گئی ہے۔

 

روانگی سے قبل نواز شریف، شہباز شریف، ڈاکٹر عدنان ديگر کے پاسپورٹ امیگریشن حکام کے حوالے کردیئے گئے۔ نواز شریف کے ہمراہ شہباز شریف، ڈاکٹر عدنان اور دو ملازمین بھی ساتھ روانہ ہوئے۔ نواز شریف ساڑھے 10 بجے قطر اور پھر لندن کیلئے روانہ ہوئے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں