Tuesday, August 4, 2020  | 13 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

نوازشریف کےجانےکےبعدبھی پارٹی چلتی رہےگی،شاہدخاقان

SAMAA | - Posted: Nov 19, 2019 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 19, 2019 | Last Updated: 9 months ago

نواز شریف کوریلیف نہیں ملا

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف ماضی میں بھی جلا وطن رہے، ان کے جانے کے بعد بھی پارٹی چلتی رہے گی، ہراساں کیا جا رہا ہے لیکن اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرینگے۔

منگل کوعدالت کےاحاطے میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ نواز شریف کو کوئی ریلیف نہیں ملا، یہ ان کا حق تھا،نواز شریف کو یہ حق 6 ماہ پہلے مل جانا چاہیےتھا۔

شاہد خاقان عباسی نےکہا کہ نہ پہلےغیرجمہوری سیٹ اپ کا حصہ بنا تھا اور نہ اب بنوں گا، موجودہ سیٹ اپ 100 فیصد غیر جمہوری ہے، حکومت میں کوئی شرم ہے تو کہہ دے کہ ہم سےغلطی ہوئی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں سستی ترین ایل این جی ہم نے لی،عدالت سے ضمانت کسی صورت نہیں لوں گا، ہراساں کیا جا رہا ہے لیکن اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرینگے۔

انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات کا میں ذمہ دار نہیں ہوں،یکم جون 2018کو ملک کی معیشت کہاں تھی اور آج کہاں ہیں ؟،دفاعی بجٹ سے زیادہ سود کی شرح پہنچ چکی ہے، آج معاشی حالات جس صورتحال پر پہنچ چکے ہے ان کی بحالی میں 3 سال لگ جائیں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ وزارتیں بدلنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، نالائقوں کا ٹولہ اکٹھا ہے،عدلیہ کے فیصلے بولتے ہیں اور عدلیہ کے فیصلے تاریخ کا حصہ ہیں،اس عدالت سے پی ٹی آئی رہنماء علیم خان کو ضمانت مل جآتی ہے لیکن خواجہ سعد رفیق کو نہیں۔

 انھوں نے یہ بھی بتایا کہ میاں نوازشریف ماضی میں بھی جلا وطن رہے، ان کے جانے کے بعد بھی پارٹی چلتی رہے گی، مسلم لیگ ن ہی جماعت ہے جو حکومت چلا سکتی ہے۔

جمیعت علماء اسلام کے آزادی مارچ سے متعلق انھوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے بڑا بھرپور اور کامیاب احتجاج کرکے دکھایا ہے، جو دھرنے کرتے تھے انہیں سمجھ آگئی ہے کہ دھرنے کس کو کہتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube