ہوم   >  پاکستان

نواز شریف کل لندن روانہ ہوں گے

4 weeks ago

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف علاج کے لیے کل لندن جارہے ہیں۔ اُن کی صحت سفر کے قابل ہے اور تیاریاں مکمل ہیں۔ ائیرایمبولینس کو کلئیرنس مل گئی۔ شہبازشریف اور ڈاکٹر عدنان میاں صاحب کے ساتھ جائیں گے۔ وزارت داخلہ نےعدالتی حکم پرون ٹائم پرمیشن لیٹرجاری کردیا۔

ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت اس قابل ہوگئی ہے کہ سفر کرسکیں۔ پلیٹ لیٹس اور شوگرلیول کو مناسب سطح پر رکھنے کے لیے ادویات دی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب ائیر ایمبولینس کو کلئیرنس مل گئی ہے جو منگل کی صبح آٹھ بجے لاہور پہنچ جائے گی۔ ایئرایمبولینس میں آپریشن تھیٹر اور آئی سی یو کی مکمل سہولتیں موجود ہیں جہاں انتہائی نگہداشت کے ماہر ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف بھی موجود ہوگا۔

وزارت داخلہ نے نواز شریف کے بیرون ملک جانے کی اجازت کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ عدالتی حکم پر صرف ایک بار کے لیے اجازت دی گئی ہے تاہم نوازشریف کا نام ای سی ایل پر برقرار رہے گا اور وہ چارہفتوں میں وطن واپسی کے پابند ہوں گے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں