ہوم   > پاکستان

لاڑکانہ: گلوکارہ ثمینہ سندھو کے قاتل کو سزا سنادی گئی

SAMAA | - Posted: Nov 18, 2019 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 18, 2019 | Last Updated: 6 months ago

لاڑکانہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مقامی گلوکارہ ثمینہ سندھو کو گانے کے ساتھ ڈانس نہ کرنے پر قتل کرنیوالے طارق جتوئی کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنادی۔

لاڑکانہ میں اپریل 2018ء کو مقامی گلوکارہ ثمینہ سندھو کو ایک تقریب کے دوران گانے کے ساتھ ڈانس نہ کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

مزید جانیے : گلوکارہ ثمینہ کوڈانس نہ کرنےپرقتل کردیاگیا 

گاؤں کنگا میں ایک نجی تقریب کے موقع پر موسیقی کا پروگرام رکھا گیا تھا جس میں ثمینہ سندھو گانا گا رہی تھی، اس دوران ملزم طارق جتوئی نے اسٹیج کے قریب آکر فائرنگ کردی تھی، واقعے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق مقتولہ حاملہ تھی، قتل کا مقدمہ ثمینہ کے شوہر کی مدعیت میں تین افراد کے خلاف درج کیا گیا جبکہ طارق جتوئی کو واقعے کے روز ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : رقص نہ کرنے پرقتل کی گئی ثمینہ سندھو کے شوہرکے سنسنی خیزانکشافات

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تمام ثبوتوں اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں طارق جتوئی کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنادی۔

کنگا پولیس کی جانب سے واقعے کو ابتداء میں اتفاقیہ قرار دیا گیا تاہم ویڈیو منظر عام پر آئی تو حقیقت کھل گئی، غفلت برتنے پر ایس ایس پی تنویر تنیو نے تھانہ کنگا کے ایس ایچ او لیاقت علی کو معطل کردیا تھا۔

ثمینہ سندھو کا آخری کلام

قتل ہونے سے قبل ثمینہ صوفیانہ کلام گا رہی تھی،سندھی زبان کے اس معروف کلام کا ترجمہ ہے ۔

نہ جانے کیسے راضی ہو نہ جانے کس سے راضی ہو

کوئی راجہ کوئی فقیر، یہ تو اس بازیگر کی بازی ہے

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
LARKANA, SAMINA SINDHU, SINGER, MURDER, ATC, TARIQ JATOI, SINDH, CRIME, PAKISTAN
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube