Monday, September 21, 2020  | 2 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

عدالت نے پاکستان اسٹیل کی زمین کی فروخت روک دی

SAMAA | - Posted: Nov 18, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 18, 2019 | Last Updated: 10 months ago

سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو پاکستان اسٹیل کی زمین فروخت کرنے سے روک دیا۔

اسٹیل ملز ملازمین کے پرویڈنٹ فنڈ کیس کی سماعت کے دوران حکومت کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ملازمین کو پرویڈنٹ فنڈ کی ادائیگی کےلیے پیسے نہیں ہیں اسلیے تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے زمین فروخت کر رہے ہیں۔

جسٹس گلزار احمد نے پاکستان اسٹیل کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اپنی جیبیں بھرنے کےلیے ادارہ تباہ کیا گیا، کیوں نہ پاکستان اسٹیل کے معاملے کا نوٹس لے لیں۔ پاکستان اسٹیل کی زمین عوام کی ملکیت ہے لہٰذا فروخت نہیں ہوسکتی۔

جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ پاکستان اسٹیل بہت بڑا ادارہ تھا جہاں ٹرکوں سمیت گاڑیاں اور راکٹ تک بنتے تھے جبکہ سینکڑوں دیگر اسٹیل ملز پاکستان اسٹیل کے توسط سے چلتی تھیں۔

عدالت نے وزارتِ صنعت و پیداوار کے اکاؤنٹس منجمند کرنے کےخلاف حکومتی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

حکومتی وکیل نے بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ اپنا حکم خود ہی واپس لے چکی ہے لہذا اپیل غیر مؤثر ہوگئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Steel Mills, Supreme Court, Pakistan, govt land, politics
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube