Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

جے یوآئی ف کا پلان بی، شہر شہر دھرنے جاری

SAMAA | - Posted: Nov 16, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Nov 16, 2019 | Last Updated: 1 year ago

سخت سردی میں بھی مظاہرے، گاڑیوں کی لمبی قطاریں

 

ملک کے مختلف شہروں ميں جمعيت علمائے اسلام (ف) کے دھرنے آج بھی جاری رہے، شاہراہ قراقرم پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، مالاکنڈ میں شدید بارش کے باعث مظاہرین کے خیمے گر گئے۔

آزادی مارچ کا پلان بی جاری ہے، جے يو آئی ف کارکنان آج بھی سڑکوں پر دھرنا دے کر بیٹھے، مانسہرہ ميں غازی کوٹ کے مقام پر شاہراہ قراقرم دوبارہ بند کردی گئی، جس سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئيں۔

مالاکنڈ ميں شديد بارش کے باعث مظاہرين کے بیشتر خیمے گر گئے مگر مرکزی شاہراہ بدستور بند ہے، شہريوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

نوشہرہ ميں حکیم آباد کے مقام پر جی ٹی روڈ ٹريفک کیلئے آج بھی بند رہی، بنوں ميں جے يو آئی ف کارکنان نے رکاوٹيں کھڑی کرکے انڈس ہائی وے کو بلاک کرديا، ٹريفک متبادل روٹ کی طرف موڑ ديا گيا۔

کندھ کوٹ ميں دھرنے کا مقام تبديل ہوگیا، کارکنان گولہ موڑ سے ہٹ کر فلور مل کے سامنے بيٹھ گئے۔ خیرپور کے ٹیڑھی بائی پاس پر سکھر کراچی روڈ بند کردیا گيا۔

جیکب آباد کی قومی شاہراہ پر دھرنا چوتھے روز بھی جاری رہا، سردی کے باعث کارکنان کی تعداد پہلے سے کم ہوگئی، گاڑیاں متبادل راستوں سے رواں دواں رہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
AZADI MARCH, JUIF, PPP, PTI, PMLN, PKMAP, ANP, JUP, NP, ARP, ASIF ZARDARI, FAZLUR REHMAN, IMRAN KHAN, NAWAZ SHARIF, SHEHBAZ SHARIF, BILAWALBHUTTO ZARDARI, CORRUPTION, NAB, MILITARY, ISPR, REHBAR COMMITTEE, GOVERNMENT COMMITTEE, PERVEZ ELAHI, AKRAM DURRANI, MEHMOOD KHAN ACHAKZAI, ASFANDYAR WALI, PERVAIZ KHATTAK
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube