ہوم   >  پاکستان

ایم کیو ایم وفاقی حکومت سے مایوس ہے،عامر خان

3 weeks ago

میئر کے پاس اختیارات ہی نہیں

ایم کیوایم رہنماء عامر خان نے کراچی کی صورتحال پر وفاقی حکومت کی عدم توجہ پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ہفتے کو کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت  کے باہرايم کيوايم رہنماعامرخان نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ایم کیو ایم  وفاقی حکومت سے مایوس ہے،وزيراعظم نےکراچی کيلئے162ارب کااعلان کيا تھا لیکن ابھی تک وزيراعظم کا وعدہ وفا نہ ہوسکا۔

ايم کيوايم رہنمانے بتایا کہ کراچی کے مسائل سے گورنر کو آگاہ کرتے رہتے ہيں، کراچی سے منتخب پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے شہر کو کيا ديا؟۔عامر خان نے شکوہ کیا کہ میئر کے پاس اختیارات ہی نہیں تو وہ کام کیسے کریں گے؟سب سےزیادہ ذمہ داری سندھ حکومت پرعائد ہوتی ہے اور وہ اپنی ذمہ داری  پوری کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔عامرخان نے کہا کہ کراچی میں سیوریج کانظام نہیں،کتوں کےکاٹنے اور  پولیو کیسز سامنے آرہے ہیں۔

جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے متعلق انھوں نے کہا کہ فضل الرحمان قابل احترام اور پاکستانی سیاست کےاہم کردارہیں،مولاناصاحب کا پلان اے بھی کامیاب ہوا تھا،مولانا نے پلان بی میں بھی پر امن انداز اختیار کیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں