Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

الیکشن کمیشن میں3نئی سیاسی جماعتوں کااندراج

SAMAA | - Posted: Nov 16, 2019 | Last Updated: 10 months ago
Posted: Nov 16, 2019 | Last Updated: 10 months ago

الیکشن کمیشن نے 3 نئی سیاسی جماعتوں کا اندراج کرلیا۔ رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 122 سے بڑھ کر 125 ہوگئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نظریہ پاکستان کونسل،پاکستان مسلم الائنس(دیوان)،پاکستان نیشنل پارٹی کا اندراج مکمل کرلیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد تینوں جماعتوں کو درج کیا ہے۔

نظریہ پاکستان کونسل کے چئیرمین احمد ذیشان ہیں۔پاکستان مسلم الائنس(دیوان) کے چئیرمین  بچو دیوان ہیں جبکہ پاکستان نیشنل پارٹی کے چئیرمین محمد علی درانی ہیں۔125 سیاسی جماعتوں میں سے صرف 16 جماعتیں پارلیمان کا حصہ ہیں۔

الیکشن کمیشن میں درج 109 سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ کا حصہ نہیں ہیں۔الیکشن ایکٹ میں درج نئے قانونی تقاضوں کے باعث الیکشن کمیشن نے 200 سے سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube