تھر پارکر جہاں جمعرات 14 نومبر کو آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئی تھیں، وہیں ایک گاؤں میں ننھی عرفانہ معجزانہ طور پر بچ گئی۔
ایک سالہ عرفانہ تھر کے گاؤں چھچھی میں اپنی ماں کی گود میں سو رہی تھی کہ اچانک آسمانی بجلی ان پر گرپڑی جس نے ماں کو جھلسا کر موت کی نیند سلا دیا تاھم اس حادثے میں معجزاتی طور پر ننھی بچی کو آنچ تک نہ آئی۔
اس حادثے میں عرفانہ کی ماں 28 سالہ سکھاں اور قریب ہی موجود ننھی بچی کا نوجوان چچا مشتاق سومرو جاں بحق ہوئے جس نے سارے گاؤں کو سوگوار کردیا۔
تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے کے ایک ہی دن میں رونماء ہونے والےمتعدد حادثات کے باعث معصوم بچوں سے مائیں اور کئی گھروں کے واحد سہارے چھن گئے۔