ہوم   >  پاکستان

نوازشریف کے جسم پرسوجن،سائڈ ایفیکٹس میں اضافہ ہوگیا،مريم

SAMAA | - Posted: Nov 16, 2019 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 16, 2019 | Last Updated: 2 months ago

ترجمان ن لیگ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے جسم پر سوجن میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے جسم پر سوجن اور سائیڈ ایفیکٹس میں اضافہ ہوا ہے، اسٹیرائڈز کی ہائی ڈوز اور دیگر ادویات کی بناء پر بلڈ شوگر بھی مزید بڑھ گئی ہے۔

 

سابق وزیراعظم کی صحت سے متعلق مزید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے محمد نواز شریف کا معائنہ کیا ہے ،موجودہ منفی طبی اثرات جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں۔ ڈاکٹرز کا اصرار ہے کہ ایک لمحہ ضائع کئے بغیر محمد نواز شریف کو بیرون ملک منتقل کیا جائے کیونکہ اب تک بہت وقت پہلے ہی ضائع ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیرائڈز کے منفی اثرات کم سے کم کرنے کیلئے ڈاکٹرز ادویات میں ردوبدل کررہے ہیں، ایک دفعہ پھر ڈاکٹرز نے محمد نواز شریف کو بلا تاخیر بیرون ملک کے جانے کی وارننگ دے دی ہے۔

نواز شریف 5 ماہ،29 روز بعد گھر آگئے

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف 5 ماہ 29 روز بعد 6 نومبر کو واپس رائے ونڈ رہائش گاہ آئے۔

ویڈیو: نواز شریف اب اس کمرے میں زیر علاج رہیںگے

سابق وزیراعظم کی طبعیت کے پیش نظر گھر میں بھی ہی آئی سی یو یونٹ قائم کردیا گیا ہے ، جہاں ڈاکٹرز 24 گھنٹے موجود ہیں۔ اس سے قبل نواز شریف 16 روز تک لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج رہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube