ہوم   >  پاکستان

برطانوی جوڑے کےبعد ہالینڈ کی ملکہ پاکستان آنےکوتیار

3 weeks ago

برطانوی شہزادہ اور شہزادی کی پاکستان آمد کے بعد ہالینڈ کی ملکہ کوئن میکسیما نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا۔

ہالینڈ کے شاہی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملکہ میکسیما 25 نومبر سے 27 نومبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اسلام آباد میں ایک اور نئے شاہی مہمان کے استقبال کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

برطانوی شاہی جوڑے کی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں

ملکہ میکسیما اقوام متحدہ کی خصوصی ترجمان برائے مالیاتی ترقی کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں۔ ملکہ کے دورے کا مقصد پاکستان کیلئے مالیاتی ترقی، قرضوں کی فراہمی اور اس سے متعلق دیگر منصوبوں پر بات چیت اور مزید آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

یہاں یہ بات بھی توجہ طلب ہے کہ ملکہ میکسیما پاکستان کی دعوت پر یہ دورہ کر رہی ہیں۔ ملکہ میکسیما اپنے دورے کے دوران پاکستانی خواتین کو فنانشیل سروسز سے آگاہی کی جانب متوجہ کرنا چاہتی ہیں۔

ہالینڈ کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں صرف 7 فیصد خواتین ہی بینک میں اکاؤنٹ رکھتی ہیں۔ اپنے دورے کے دوران ملکہ وزیراعظم عمران خان، اسٹیٹ بینک کے سربراہ ، مشیر خزانہ اور نادرا کے چیئرمین سے ملاقاتیں کریں گی۔

شہزادی کے جوتے کتنے مہنگے ہیں؟

واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے 14 سے 18 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کیا۔ اس دوران جوڑے نے لاہور، چترال سمیت کئی مقامات کا دورہ کیا۔ کامیاب دورے کے دوران شاہی مہمانوں نے صدر مملکت عارف ، وزیراعظم عمران خان سمیت مختلف عہدے داروں سے ملاقاتیں کیں۔ ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔

دورے کے پہلے حصے میں شاہی جوڑا اسلام آباد کے اسکول پہنچا، جہاں وہ عملے اور بچوں کے ساتھ گھل مل گیا۔

Picture Courtesy : Nick Dixon, ITV

پاکستان کی جانب سے شاندار استقبال اور مہمان نوازی کو برطانوی ہائی کمشنر اور شاہی جوڑے کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں