ہوم   >  پاکستان

احسن اقبال نے حکومتی اقدام کو غیر انسانی قرار دیدیا

4 weeks ago

عمران خان کے اقدامات کی سزا پاکستانی عوام کومل رہی ہے

مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے شرط عائد کرنے کو غیر انسانی اقدام قرار دے دیا، کہتے ہیں کہ حکومت نے اپنے ووٹرز اور سیاسی بیانیے کیلئے غیر انسانی فعل کیا، امید ہے عدالت سے غیر قانونی شرط پر ریلیف مل جائے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے ضمانتی بانڈ کی شرط پر پاکستان کے صف اول کے ماہرین نے قانونی رائے دی ہے، میں وزیر داخلہ رہا اور ای سی ایل کیسز سے واسطہ پڑا، کبھی ایسا نہیں ہوا کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکلوانے کیلئے شرائط رکھی ہے، حکومت نے اپنے ووٹرز اور سیاسی بیانیے کیلئے غیر انسانی فعل کیا۔

حکومت نے میاں نواز شریف کو 4 ہفتوں کیلئے ایک بار مشروط طور پر بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی اجازت دی تھی، وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں شریف خاندان کو 1 ارب 40 کروڑ روپے مالیت کا ضمانتی بانڈ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی، جسے نواز شریف نے یکسر مسترد کردیا تھا۔

مزید جانیے : ای سی ایل کا تنازع، حکومت کی درخواست خارج

مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے شرط کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کرلیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت کی، عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق حکومتی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم مجبور تھے کہ عدالت کا دروازہ کھٹکٹاتے، پُراميد ہوں ای سی ایل سے نام ہٹانے کی غير قانونی شرط پر ريليف ملے گا، حکومت نواز شريف کی زندگی سے نہيں، سياسی بيانيے سے دلچسپی رکھتی ہے، يہ غيرانسانی رويوں کی حکومت ہے، عدالت نے کل تک کیس کی سماعت ملتوی کردی، دعاگو ہيں نواز شريف جلد علاج کيلئے بيرون ملک جاسکيں۔

پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت جو خسارہ چھوڑ کر جائے گی وہ آج تک تاریخ میں کسی نئی حکومت کو نہیں ملا ہوگا، عمران خان کے غلط اقدامات کی سزا پاکستانی عوام کو مل رہی ہے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ سیاست کو انسانیت سے جدا نہ کریں، ہمیں پاکستان میں سیاست کرنی ہے، تحمل اور برداشت کی سیاست کریں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
IMRAN KHAN, NAWAZ SHARIF, CORRUPTION, NAB, ECL, LHC, PTI, IHC, BAIL, ABROAD, PMLN, AHSAN IQBAL,
 
مقبول خبریں