ہوم   >  پاکستان

مزیدتاخیرجان لیواہوسکتی ہے،مریم اورنگزیب

4 weeks ago

ن ليگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نوازشریف کی صحت سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرزادویات کے سائیڈ ایفیکٹس اور سوجن میں کمی لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کے مطابق نواز شریف کو دی جانے والی اسٹیرائڈز کی ہائی ڈوز اور ادویات کے ردوبدل کے انتہائی خطرناک اثرات ہورہے ہیں ۔ڈاکٹرز نے پھر خبردار کیا ہے کہ نواز شریف کی صحت کے معاملے میں مزید تاخیر جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جلد ہینواز شریف کو بیرون ملک منتقل نہ کیا گیا تو معاملہ پاکستانی ڈاکٹرز کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔ ڈاکٹرز کے مطابق پلیٹ لیٹس بڑھانے کی کوشش میں ہارٹ اٹیک کے خطرات ہیں۔

 ‎ترجمان ن لیگ نے قوم سے نواز شریف کی صحت کيلئے خصوصی دعا کی درخواست کرتے ہوئے ٹوئٹرپرشہباز شریف کا پیغام بھی شیئرکیا۔

 

 

مریم اورنگزیب نے لکھا کہ صدرن لیگ شہباز شریف کی قوم اور کارکنوں کے نام اپیل ہے کہ .جمعہ کی نماز کے بعد قائد محمد نواز شریف کی صحت کے لئے خاص طور پر دعا کریں، آپکی دعاؤں سے اللہ تعالیٰ ان کو صحت کامل عطا فرمائے گا۔

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں