ہوم   >  پاکستان

کراچی:مزیدبارش اور17نومبر سےسردی بڑھنےکی پیشگوئی

3 weeks ago

شمال مشرقی ہوائیں،موسم خشک بھی رہے گا

جاڑے نے کراچی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ محکمہ موسمیات نے اتوار سے سردی میں مزید اضافے کی بھی پیش گوئی کردی۔

کراچی ميں رات گئے بارش سے موسم خاصا ٹھنڈا ہوگيا۔ شہر کے کئی علاقوں ميں ہلکی اور تیز بارش ہوئی، جس سے فضاء میں اڑتی گرد قدرے بيٹھ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے کچھ حصوں میں ہلکی اور کچھ میں تیز بارش کا سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز بھی شہر میں ہلکی بارش متوقع ہے، جب کہ موسم ابر آلود رہے گا۔ شمال مشرق کی جانب سے چلنے والی ہواؤں کے باعث موسم خشک اور ٹھنڈا رہے گا۔ صبح کے اوقات میں شہر کا درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

 

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 29 تک جانے کا امکان ہے۔ ہفتہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔ صحرائی علاقوں سے آنے والی ہوا کے باعث موسم گرد آلود ہے، جب کہ صبح ہوا کی رفتار 14 ناٹیکل مائل رہی۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ کراچی میں 17 نومبر اتوار سے مزید سردی میں اضافہ ہوگا۔ شمال مشرق سے چلنے والی ہواؤں کے باعث شہر کا موسم خشک اور ٹھنڈا رہے گا۔

سہیون میں اولے گر پڑے

سیہون اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری سے موسم مزيد سرد ہوگيا۔ بارش کے باعث بيشتر علاقوں ميں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ سرد موسم ميں اولے ديکھ کر بچوں کی  خوشی بھی دوبالا ہوگئی، جب کہ دوسر جانب ژالہ باری سے کپاس اور دھان کی تیار فصل کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں