Monday, November 23, 2020  | 6 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

شاہراہوں کی بندش جے یوآئی (ف) کاغیرضروری اقدام ہے،ضیاء لانگو

SAMAA | - Posted: Nov 14, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Nov 14, 2019 | Last Updated: 1 year ago

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کا کہنا ہے کہ سازشوں سے ہوشیار رہنے اور اتحاد کی ضروت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہیں تھی، جے یو آئی (ف) کارکنوں کی جانب سے  شاہراہوں کی بندش غیر ضروری اقدام ہے۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کہا کہ شاہراہوں کو بلاک کرنا قیام امن اور ملک کی سلامتی و یکجہتی کیلئے انتہائی خطرناک ہے، احمقانہ تصور کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اپنی توانائیاں صرف نہیں کرنی چاہئیں، ایسے اقدامات سے ناصرف ملک میں افراتفری پھیلے گی بلکہ اس عمل سے روزمرہ زندگی مفلوج ہوکر رہ جائے گی۔

صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جس سے ملک کی موجودہ صورتحال خراب ہونے کا احتمال ہو، اہم ایشوز کو سیاسی مفادات کے حصول کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جس سے قومی یکجہتی کا فروغ اور مسائل و چیلنجز کا حل ممکن نہیں۔

مزید جانیے : بلوچستان میں کل سے کون کونسی شاہراہیں بند ہوں گی

صوبائی وزیر میر ضیا لانگو نے مزید کہا کہ شاہراہ کو بلاک کرنا عوامی مسائل کا حل نہیں، عوام کو روزگار، آسودگی، تحفظ کی ضرورت ہے جو موجودہ حکومت انہیں فراہم کر رہی ہے، لہٰذا ہمیں تمام تر توانائیوں اور وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر صرف کرنی چاہئیں، ملک اس قسم کے مزید تجربات کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہمارا دین و مذہب بھی اس بات کی مخالفت کرتا ہے کہ کسی مسافر کا راستہ نہیں روکنا چاہئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
AZADI MARCH, JUIF, PPP, PTI, PMLN, PKMAP, ANP, JUP, NP, ARP, ASIF ZARDARI, FAZLUR REHMAN, IMRAN KHAN, NAWAZ SHARIF, SHEHBAZ SHARIF, BILAWALBHUTTO ZARDARI, CORRUPTION, NAB, MILITARY, ISPR, REHBAR COMMITTEE, GOVERNMENT COMMITTEE, PERVEZ ELAHI, AKRAM DURRANI, MEHMOOD KHAN ACHAKZAI, ASFANDYAR WALI, PERVAIZ KHATTAK, MIR ZIA LANGO, BALOCHISTAN, PLAN B
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube