Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

بلوچستان میں کل سے کون کونسی شاہراہیں بند ہوں گی

SAMAA | - Posted: Nov 14, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Nov 14, 2019 | Last Updated: 1 year ago

جمعیت علمائے اسلام (ف) بلوچستان نے پلان بی کے تحت کل (جمعہ کو) بند کی جانیوالی شاہراہوں کی تفصیلات بتادیں۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) نے آزادی مارچ کے پلان اے کے بعد حکومت کیخلاف پلان بی کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت ملک بھر کی اہم شاہراہوں کی بندش گزشتہ روز سے مرحلہ وار جاری ہے۔

کوئٹہ میں جے یو آئی (ف) بلوچستان کے امیر مولانا عبد الواسع اور پشتونخوامیپ کے عبدالرحیم زیارتوال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آزادی مارچ پلان بی پر کل (بدھ) سے عمل درآمد جاری ہے، کل (جمعرات کو) خضداد کے مقام پر قومی شاہراہوں کو بند کردیا جائے گا جبکہ ڈی جی خان شاہراہ کو بھی لورالائی کے مقام پر بند کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ 16 نومبر کو کوئٹہ ڈیرہ اسماعیل خان، ژوب اور کوئٹہ جیکب آباد شاہراہ بند ہوگی، 17نومبر کو کوئٹہ تفتان اور کوئٹہ چمن شاہراہوں کو بند کریں گے جبکہ 18 نومبر کو کوئٹہ گوادر اور کوئٹہ کراچی شاہراہیں بلاک کی جائیں گی۔

مولانا عبدالواسع نے مزید کہا کہ ہم عوام کیلئے نکلے ہیں، ان کو تکلیف نہیں دینا چاہتے، ملسط کردہ حکمرانوں سے عوام کو نجات دلائیں گے، عوام اور فورسز سیاسی جماعتوں سے تعاون کریں، اسلام آباد کی فورسز کا رویہ قابل تحسین تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
AZADI MARCH, JUIF, PPP, PTI, PMLN, PKMAP, ANP, JUP, NP, ARP, ASIF ZARDARI, FAZLUR REHMAN, IMRAN KHAN, NAWAZ SHARIF, SHEHBAZ SHARIF, BILAWALBHUTTO ZARDARI, CORRUPTION, NAB, MILITARY, ISPR, REHBAR COMMITTEE, GOVERNMENT COMMITTEE, PERVEZ ELAHI, AKRAM DURRANI, MEHMOOD KHAN ACHAKZAI, ASFANDYAR WALI, PERVAIZ KHATTAK, MOLANA ABDUL WASEY, BALOCHISTAN
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube