Tuesday, July 7, 2020  | 15 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

نوازشريف کوروکنےسےکچھ ہواتوجواب ديناہوگا،خواجہ آصف

SAMAA | - Posted: Nov 14, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 14, 2019 | Last Updated: 8 months ago

نواز شريف واپس آئيں گے

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ  قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ نوازشريف واپس آئيں گے، آئين کی سرفرازی کيلئے ان رويوں کو ترک کريں،نوے کی دہائی میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ والی غلطیاں پی ٹی آئی نے دہرائے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے جمعرات کو مسلم لیگی رہنماء خواجہ آصف نے کہا کہ اسمبلی اجلاس کے لیے مخصوص پروڈکشن آرڈرز جاری کيے جاتے ہيں، 3 بارکے وزيراعظم زندگی وموت کی جنگ لڑرہے ہيں، نواز شريف ووٹ کو عزت دو کے بيانيے سے پيچھے نہيں ہٹے۔

انھوں نے کہا کہ نواز شريف کا سب کچھ پاکستان ميں ہے، نواز شريف ملک سے باہر جانا نہيں چاہتے، ڈاکٹرز نے کہا کہ جتنا علاج کرسکتے تھے ہم نے کيا،عدالت سے ريليف ملنے کے باوجود حکومت نے بہيمانہ رويہ اپنايا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اصول کی بات کريں، موسم اور ماحول کے مطابق بات نہ کريں، يہاں ہم ضامن بيٹھے ہوئے ہيں کہ نواز شريف واپس آئيں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں سے استدعا کرتا ہوں کہ نواز شريف کی صحت کو شطرنج کا مہرہ نہ بنائيں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Nawaz sharif,Khawaja Asif,ECL,PML N
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube