ہوم   >  پاکستان

نوازشریف کےجانےمیں بچےرکاوٹ ہیں،فوادچوہدری

4 weeks ago

حکومت کوغیرضروری لحاظ چھوڑناہوگا

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کے باہر جانے میں مریم نواز، حسن اور حسین رکاوٹ ہیں،وہ  میاں صاحب کو اپنے ہی علاج کیلئے باہر نہیں جانے دے رہے۔

جمعرات کو وفاقی وزير فواد چوہدری نےسماء کو خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ میں شہباز شریف،مريم نواز، خواجہ آصف ، احسن اقبال سب کا اپنا اپنا ایجنڈا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سیاست کے سینے میں دل نہیں ہوتا،عملی مظاہرہ ن لیگ کی سیاست دیکھ لیں، نواز شریف شریف کے باہر جانے میں مریم ،حسن اور حسین رکاوٹ ہیں جو میاں صاحب کو اپنے ہی علاج کیلئے باہر نہیں جانے دے رہے۔

جمعیت علماء اسلام کے دھرنے سے متعلق انھوں نے کہا کہ جب تک حکومت اپنی رٹ قائم نہیں کرے گی، ایسے گروہ مسلط رہیں گے،حکومت کو سوچنا ہوگا کہ غیرضروری لحاظ چھوڑنا ہوگا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا سی ڈی اے کو کافی کام دے کرگئے ہیں، انھوں نے نفرت کی سیاست کی، مولانا دعائیں لے کر نہیں گئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ فضل الرحمان نے مذہب کا استعمال کیا، شدت پسندی کا سہارا لیا۔

انھوں نے تسلیم کرلیا کہ پی ٹی آئی کو ہمیں حکومت تو مل گئی لیکن ابھی تک نظام نہیں بدل سکے۔

آصف زردری سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ زرداری کی غلط فہمی ہے کہ جیل میں رہ کر ہیرو بن جائیں گے، کسی نے انہیں غلط فہمی میں ڈالا ہے کہ وہ نیلسن منڈیلا ہیں، نواز اور زرداری کا پاکستان کی سیاست میں اب کوئی کردار نہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں واحد لیڈرعمران خان ہے،جس کا کوئی متبادل نہیں، کابینہ میں ردوبدل وزیراعظم کا اختیار ہے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں