ہوم   >  پاکستان

شمالی علاقوں میں برفباری نےسیاحوں کی تفریح دوبالاکردی

4 weeks ago

ملک کے محتلف حصوں میں بارش کا سلسلہ بھی جاری

ملک کے بالائی علاقوں ميں برفباری اور مختلف شہروں ميں بارش کا سلسلہ جاری ہے،سردی کي شدت ميں اضافہ ہوگيا ہے۔

پاکستان کے شمالی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں ميں برفباری سے وادی لیپہ ميں ہرسو سفيدی پھيل گئی۔ وادی کو دیگرعلاقوں سے ملانے والی رابطہ سڑکيں بھی بند ہوگئی ہیں۔ مظفرآباد ميں آسمان سے گرتی بوندوں نے منظر اور دلکش بناديا۔

سندھ میں چھاچھرو میں رات گئے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کندھ کوٹ ميں بادلوں نے خوب زور دکھايا۔

ادھر دکی میں بارش کے بعد سردی کی شدت ميں اضافہ ہوگيا ہے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں