واقعہ پرانی دشمنی کے باعث پیش آیا
پشاورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی غنی خان جاں بحق ہوگئے۔
جمعرات کی صبح پشاور کے علاقے دلہ زاک ميں گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ واقعے میں سی ٹی ڈی کےڈی ایس پی جاں بحق ہوگئے۔فائرنگ سے غنی خان کے ساتھ موجود گن مین اور ڈرائیور سمیت ایک خاتون زخمی ہوئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ ان کے مخالفین کی جانب سے دشمنی کے باعث کی گئی۔
لاشوں کو مردے خانے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔