Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

فضل الرحمان کا آزادی مارچ ختم کرنے کا اعلان

SAMAA | - Posted: Nov 13, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Nov 13, 2019 | Last Updated: 1 year ago

کارکنوں کو آج ہی دھرنے کا مقام چھوڑنے کی ہدایت

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ ختم کرنے کا اعلان کردیا، پلان بی کے تحت شہر شہر دھرنے ہوں گے، کارکنوں کو آج ہی اسلام آباد سے پڑاؤ کا مقام چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ ریاستوں اداروں کو ہمارے احتجاج کی عزت اور تائید کرنی چاہئے، کوئی قوت کارکنوں کا راستہ نہ روکے اور تصادم کی طرف لے کر نہ جائے۔

جے یو آئی (ف) نے 17 روز سے جاری آزادی مارچ کے خاتمے کا اعلان کردیا۔ مولانا فضل الرحمان نے اپنے کارکنوں کو آج ہی اسلام آباد میں دھرنے کا مقام خالی کرنے کی ہدایت کردی۔

اپنے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج ہی ہم اسلام آباد سے روانہ ہوں گے، نئے محاذ پر جانے کا اعلان کردیا گیا ہے، مختلف شاہراہوں پر کارکنان سڑکوں پر نکل چکے ہیں، آزادی مارچ کا اگلا مرحلہ آگے بڑھانا ہے، گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دیں گے۔

مزید جانیے : جے یو آئی کا ملک بھرمیں لاک ڈاؤن کا اعلان

انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کا 27 اکتوبر سے آج تک ہر لمحہ پُرامن گزارا، کارکنان کی طرح پوليس، رینجرز اور سیکیورٹی اہلکاروں کی زندگی عزيز ہے، ہماری حوصلہ شکنی کی کوشش کی جارہی ہے، جملے کسے جارہے ہیں، کسی کا سہارا لیکر اسلام آباد نہیں آئے، ہم سب کی جنگ لڑرہے ہيں، کسی جماعت کی نہيں، اداروں کو ہمارا ساتھ دینا چاہئے۔

جے یو آئی سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ شہروں کے اندر نہ بيٹھيں تاکہ زندگی متاثر نہ ہو، کارکنوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ کسی ايمبولينس کا راستہ بند نہيں ہوناچاہئے، کوئی ریاستی قوت ہمارے کارکنوں کا راستہ نہ روکے اور تصادم کی طرف لے کر نہ جائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
AZADI MARCH, JUIF, PPP, PTI, PMLN, PKMAP, ANP, JUP, NP, ARP, ASIF ZARDARI, FAZLUR REHMAN, IMRAN KHAN, NAWAZ SHARIF, SHEHBAZ SHARIF, BILAWALBHUTTO ZARDARI, CORRUPTION, NAB, MILITARY, ISPR, REHBAR COMMITTEE, GOVERNMENT COMMITTEE, PERVEZ ELAHI, AKRAM DURRANI, MEHMOOD KHAN ACHAKZAI, ASFANDYAR WALI, PERVAIZ KHATTAK
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube