Thursday, July 9, 2020  | 17 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

آرمی ایکٹ میں ترمیم کی قیاس آرائیاں غلط ہیں، آصف غفور

SAMAA | - Posted: Nov 13, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 13, 2019 | Last Updated: 8 months ago

پاکستان آرمی کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ مبینہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کو اپیل کا حق دینے کیلئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی قیاس آرائیاں غلط ہیں۔

بدھ کو ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ کلبھوشن یادو سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کیلئے آرمی ایکٹ میں ترمیم نہیں ہو رہی۔ ایکٹ کے معاملے پر چند قانونی آپشنز زیر غور ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے سے متعلق قانونی پہلوؤں پر غور جاری ہے اور اس بارے میں جو بھی فیصلہ ہوگا، اسے منظر عام پر لایا جائے گا۔

قبل ازیں بعض میڈیا رپورٹس نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت نے کلبھوشن یادو کو فوجی عدالت کے فیصلے کے خلاف سول عدالت میں اپیل کا حق دینے کیلئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔

کلبھوشن یادو کو فوجی عدالت نے پاکستان میں تخریب کاری اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت سزائے موت سنائی ہے جبکہ عالمی عدالت انصاف نے پاکستان کو سزا پر نظر ثانی اور کلبھوشن یادو تک قونصلر رسائی کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ کسی بھی قانون میں ترمیم یا نئی قانون سازی پارلیمنٹ کا دائرہ اختیار ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube