Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

آزادی مارچ کا پلان بی، ملک بھر میں اہم شاہراہیں بند

SAMAA | - Posted: Nov 13, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Nov 13, 2019 | Last Updated: 1 year ago

.

جمعیت علمائے اسلام نے آزادی مارچ کے پلان بی پر عمل درآمد شروع کرتے ہوئے ملک بھر میں مرکزی شاہراہیں بلاک کرنا شروع کردیا ہے۔ سب سے پہلے بلوچستان میں کوئٹہ چمن شاہراہ اور کراچی میں ایم اے جناح روڈ مظاہرین نے رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک معطل کردی۔

بلوچستان کے علاقے چمن میں جے یو آئی ف اور پشتونخوامیپ کے کارکنوں نے چمن کوئٹہ شاہراہ کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا۔ اہم شاہراہ کی بندش سے سڑکوں پر گاڑیوں اور ٹرکوں کی قطاریں لگ گئیں۔

قبل ازیں جمعیت علماء اسلام اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے کارکنوں نے سید حمید کراس کے مقام پر دھرنا دے کر رکاوٹیں کھڑی کردیں جس کے باعث نیٹو سپلائی اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی سپلائی بھی معطل ہوگئی۔ لیویز فورس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے اور شاہراہ کھولنے کیلئے مظاہرین سے مذاکرات کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل منگل کے روز فضل الرحمان نے کنٹینر پر خطاب کرتے ہوئے بدھ سے حکومت کیخلاف آزادی مارچ کے پلان بی پر عملدرآمد کا اعلان کیا تھا۔ تاہم یہ پلان کیا ہے؟، اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا، صرف اتنا کہا تھا کہ صوبائی قیادت پلان بی سے متعلق آگاہ کرے گی۔

جے یو آئی (ف) کے صوبائی ذمہ دار کی جانب سے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ بدھ 13 نومبر سے دوپہر 12 بجے سے سندھ بلوچستان بارڈر بند کیا جائے گا۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کے شرکاء 14 دن سے اسلام آباد کے ایچ نائن پارک میں پڑاؤ ڈالے ہوئے ہیں، جن کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان استعفیٰ دیں اور جلد سے جلد نئے انتخابات کرائے جائیں۔

جے یو آئی (ف) کو احتجاج میں پاکستان پیپلزپارٹی، مسلم لیگ نواز، عوامی نیشنل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی سمیت کئی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔

آزادی مارچ کے خاتمے کیلئے حکومتی کمیٹی اور اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کے درمیان کئی ملاقاتیں بے نتیجہ رہیں، دونوں فریقین اپنے اپنے مؤقف پر ڈٹے رہے جس کے باعث مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

مولانا فضل الرحمان نے منگل کو آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک کہا نہ جائے یہاں سے آگے نہ جائیں، پلان بی میں بھرپور شرکت کریں، آزادی مارچ سے کوئی اپنے گھر، گاؤں اور شہر نہیں جارہا، جو لوگ گھروں میں بیٹھے ہیں وہ بھی نکلیں اور پلان بی کا حصہ بنیں، ہمیں سیاسی میدان میں فتح حاصل ہوگئی، ہمارا بیانیہ غالب اور ان کا شکست کھاچکا، تحریک نے نااہل حکمرانوں کی رٹ ختم کردی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube