ہوم   >  پاکستان

کراچی:کینٹ اسٹیشن پرتیزگام کی بوگیاں اترگئیں،ٹرین ٹریفک متاثر

4 weeks ago

مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا

کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر تیزگام کی 2 بوگیاں پٹری سے اترگئیں جس سے ٹرینوں کی آمدورفت گھنٹوں تاخیرکا شکاررہی۔ تیزگام ایکسپریس، فرید ایکسپریس اورکراچی ایکسپریس آٹھ گھنٹے تاخيرکے بعدروانہ ہوئیں جس سے مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

منگل کو کراچی کینٹ اسٹیشن پر تیزگام ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں۔ بوگياں بروقت نہ ہٹانے کے باعث کراچی سے اندرون ملک روانہ ہونے والی ٹرينيں مقررہ وقت پرنہ جاسکیں۔

ٹرینوں کی تاخیر اور اس پر انتظامیہ کی عدم موجودگی سےمسافروں کے صبر کا پیمانہ لبریزہوگيا اور انھوں نے شدید احتجاج کیا۔

مسافروں کے شورشرابے پرريلوےانتظاميہ کو ہوش آيا تو 6 گھنٹے بعد ٹريک بحال کرديا گيا۔ فريد ايکسپريس ، تيزگام ، کراچی ایکسپریس، سرسيد اور سکھر ايکسپريس 8 گھنٹے تاخیر کے بعد منزل کی جانب روانہ ہوئيں۔

کراچی میں ٹرین کا حادثہ،مسافروں کا اظہارِبرہمی

مسافروں کا کہنا تھا کہ مہنگی ٹکٹ خريدنے کے باوجود انہيں اکثر پريشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کا  متعلقہ وزارت ريلوے انتظاميہ نوٹس لے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں