ہوم   >  پاکستان

سراج الحق کا کشمیر کا سودا کرنےوالوں کو واضح پیغام

3 weeks ago

فوٹو: جماعت اسلامی فیس بک

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کہتے ہیں کہ کشمیر کا سودا کرنے والوں کے گریبان میں ہاتھ ڈالیں گے۔

لاہور ميں تقريب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم کو 100 دن ہوگئے ہیں لیکن یہ نااہل حکومت اب تک کچھ نہیں کرسکی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمارے ملک میں ایک نظام تعلیم نہیں۔ ہماری حکومت نے آج تک اپنے بچوں کا سلیبس تیار نہیں کیا، تبدیلی کے نام پر آنے والی حکومت نے بھی تعلیم کےلیے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ايسی سیاست پر لعنت بھیجتے ہیں جس میں جھوٹ اور گالی ہو۔

سراج الحق نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی صورتحال خطرناک ہے۔ ٹماٹر، سبزی ہر چیز عام آدمی کی پہنچ سے دور ہے اور وزیر خزانہ کہتے ہیں کہ ٹماٹر 17 روپے فی کلو ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ انہیں یہ نہیں معلوم کہ ٹماٹر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ اس حکومت میں عوام بےحال اور تاجر پریشان ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
Siraj Ul Haq, Kashmir, India, curfew, Pakistan, infaltion, Hafeez Sheikh, education