Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

آج سندھ بلوچستان مرکزی شاہراہیں بند کردینگے، جے یوآئی رہنماء

SAMAA | - Posted: Nov 13, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Nov 13, 2019 | Last Updated: 1 year ago

جے یو آئی (ف) آج دوپہر 12 بجے سے سندھ بلوچستان مرکزی شاہراہیں بند کردے گی، صوبائی ذمہ دار نے تصدیق کردی۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کنٹینر پر خطاب کرتے ہوئے آج سے حکومت کیخلاف آزادی مارچ کے پلان بی پر عملدرآمد کا اعلان کیا ہے تاہم یہ پلان کیا ہے؟، اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا، صرف اتنا کہا تھا کہ صوبائی قیادت پلان بی سے متعلق آگاہ کرے گی۔

سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے صوبائی ذمہ دار نے تصدیق کی ہے کہ آج (بدھ کو) دوپہر 12 بجے سے سندھ بلوچستان بارڈر بند کیا جائے گا۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کے شرکاء 13 دن سے اسلام آباد کے ایچ نائن پارک میں پڑاؤ ڈالے ہوئے ہیں، جن کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان استعفیٰ دیں اور جلد سے جلد نئے انتخابات کرائے جائیں۔

جے یو آئی (ف) کو احتجاج میں پاکستان پیپلزپارٹی، مسلم لیگ نواز، عوامی نیشنل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی سمیت کئی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔

آزادی مارچ کے خاتمے کیلئے حکومتی کمیٹی اور اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کے درمیان کئی ملاقاتیں بے نتیجہ رہیں، دونوں فریقین اپنے اپنے مؤقف پر ڈٹے رہے جس کے باعث مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

مولانا فضل الرحمان نے منگل کو آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک کہا نہ جائے یہاں سے آگے نہ جائیں، پلان بی میں بھرپور شرکت کریں، آزادی مارچ سے کوئی اپنے گھر، گاؤں اور شہر نہیں جارہا، جو لوگ گھروں میں بیٹھے ہیں وہ بھی نکلیں اور پلان بی کا حصہ بنیں، ہمیں سیاسی میدان میں فتح حاصل ہوگئی، ہمارا بیانیہ غالب اور ان کا شکست کھاچکا، تحریک نے نااہل حکمرانوں کی رٹ ختم کردی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PLAN B, AZADI MARCH, JUIF, PPP, PTI, PMLN, PKMAP, ANP, JUP, NP, ARP, ASIF ZARDARI, FAZLUR REHMAN, IMRAN KHAN, NAWAZ SHARIF, SHEHBAZ SHARIF, BILAWALBHUTTO ZARDARI, CORRUPTION, NAB, MILITARY, ISPR, REHBAR COMMITTEE, GOVERNMENT COMMITTEE, PERVEZ ELAHI, AKRAM DURRANI, MEHMOOD KHAN ACHAKZAI, ASFANDYAR WALI, PERVAIZ KHATTAK
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube