Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

کل سے پلان بی پر عمل کرینگے، فضل الرحمان

SAMAA | - Posted: Nov 12, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Nov 12, 2019 | Last Updated: 1 year ago

مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے پلان بی کی تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کل (بدھ) سے اس پر عملدرآمد کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کل یہاں سے پلان بی کی طرف چلیں گے، تفصیلات صوبائی کمیٹیاں بتائیں گی، کوئی کارکن گھر نہیں جائے گا، وثوق سے کہتا ہوں کہ اپنے مقصد کے حصول کے قریب پہنچ گئے، آزادی مارچ سے بہت سے مقاصد حاصل کئے ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کا آج 17واں روز ہے، مولانا فضل الرحمان کے احتجاج کو پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلزپارٹی، اے این پی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی سمیت 9 جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔

مزید جانیے : فضل الرحمان کوعوامی حکومت کےقیام پرغم ہے،فردوس

اسلام آباد میں آزادی مارچ کے پڑاؤ کے 13 ویں دن اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں وثوق سے کہتا ہوں اپنے مقصد کے حصول کے قریب پہنچ گئے، آزادی مارچ سے بہت سے مقاصد حاصل کرلئے، الیکشن میں بڑی منصوبہ بندی کے تحت دھاندلی ہوئی، وہ سمجھتے تھے اب اس حکومت کو تسلیم کرنا پڑے گا لیکن آزادی مارچ نے حکومت کے گھمنڈ کو توڑ دیا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ کل یہاں سے پلان بی کی طرف چلیں گے تاہم پلان بن کیا ہے اس کی تفصیلات نہیں بتائیں۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ آگے کیسے چلیں گے، صوبائی کمیٹیاں بتائیں گی۔

جے یو آئی (ف) سربراہ نے مزید کہا کہ جب تک کہا نہ جائے یہاں سے آگے نہ جائیں، پلان بی میں بھرپور شرکت کریں، آزادی مارچ سے کوئی اپنے گھر، گاؤں اور شہر نہیں جارہا، جو لوگ گھروں میں بیٹھے ہیں وہ بھی نکلیں اور پلان بی کا حصہ بنیں۔

تفصیلات جانیں : آزادی مارچ کا جارحانہ ’پلان بی‘ تشکیل

ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) پلان بی کے تحت مرکزی شاہراہیں اور ہائی ویز بلاک کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ حکومت کیخلاف مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتالیں بھی ان کے اگلے منصوبے کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سیاسی میدان میں فتح حاصل ہوگئی، ہمارا بیانیہ غالب اور ان کا شکست کھاچکا، کوئی مائی کا لعل ان کو کرسی پر برقرار نہیں رکھ سکتا، تحریک نے نااہل حکمرانوں کی رٹ ختم کردی۔

یہ بھی پڑھیں : آزادی مارچ کے مقاصد : ایک رپورٹر کی نظر سے

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ میں ہوائی باتیں نہیں کررہا، بہت کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ اس احتجاج سے اساتذہ، وکلاء اور کاروباری طبقے نے امیدیں وابستہ کی ہیں، گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دینا ہے، مشیر خزانہ کی لاعلمی کا یہ عالم ہے کہ انہیں ٹماٹروں کی قیمت کا بھی علم نہیں۔

WhatsApp FaceBook

One Comment

  1. Rizwanali  November 13, 2019 7:11 am/ Reply

    Moulana ko note da, do thanda hojaye moulana ko din ko use Karna aata hs

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
AZADI MARCH, JUIF, PPP, PTI, PMLN, PKMAP, ANP, JUP, NP, ARP, ASIF ZARDARI, FAZLUR REHMAN, IMRAN KHAN, NAWAZ SHARIF, SHEHBAZ SHARIF, BILAWALBHUTTO ZARDARI, CORRUPTION, NAB, MILITARY, ISPR, REHBAR COMMITTEE, GOVERNMENT COMMITTEE, PERVEZ ELAHI, AKRAM DURRANI, MEHMOOD KHAN ACHAKZAI, ASFANDYAR WALI, PERVAIZ KHATTAK
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube