Monday, August 3, 2020  | 12 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

سانحہ تیزگام، مزید تین لاشیں شناخت کے بعد ورثا کے سپرد

SAMAA | - Posted: Nov 12, 2019 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 12, 2019 | Last Updated: 9 months ago

سانحہ تیز گام ایکسپریس میں جاں بحق ہونے والوں میں سے مزید 3 افراد کی ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے شناخت کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ ورثا کے سپرد کی گئی لاشوں کی تعداد 45 ہوگئی ہے۔

رحیم یار خان کے علاقہ لیاقت پور کے قریب تیز گام ایکسپریس کے حادثے میں جاں بحق ہونے افراد میں سے مزید 3 افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔ سانحہ میں جاں بحق 59 ناقابلِ شناخت لاشوں کو شیخ زید سپتال کے سرد خانے منتقل کیا گیا تھا اور ورثاء کے ڈی این اے سیمپل لے کر لاہور فرانزک رپورٹ کے لیے بھیجا گیا تھا۔

اس سے قبل 42 افراد کی ڈی این اے مکمل ہونے کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کی گئی تھیں اور آج مزید 3 افراد کا ڈی این اے مکمل ہونے کے بعد تینوں افراد کی میتیں ورثاء کے حوالے کی گئی ہیں جن میں ضلع عمر کوٹ کے رہائشی محمد یوسف، جبکہ میر پور خاص کے رہائشی 2 سگے بھائیوں سہیل اقبال، اور عدیل اقبال کی میتیں شامل ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینسز فراہم کی گئیں جس کے ذریعے ان کو آبائی علاقوں میں روانہ کردیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube