Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

فیصل آباد، میلاد کے جلوس سے لاپتہ بچے کی لاش برآمد

SAMAA | - Posted: Nov 12, 2019 | Last Updated: 11 months ago
Posted: Nov 12, 2019 | Last Updated: 11 months ago

فیصل آباد میں 2 روز قبل اغواء ہونے والے 8 سالہ بچے کی بوری بند لاش کوڑے کے ڈھیر سے مل گئی۔ ورثاء نے واقعے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی۔ بچے کے اہل خانہ نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے چک 215 کے رہائشی اکبر علی کا 8 سالہ بیٹا فیصل 2 روز قبل عید میلاد النبی ﷺ کا جلوس دیکھنے کیلئے گھر سے باہر نکلا اور لاپتہ ہوگیا۔

بچے کے گھر والوں نے اسے تلاش کرنے کی کافی کوشش کی لیکن بچے کا کوئی سراغ نہ مل سکا جس پر انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا اور پولیس نے تھانہ صدر میں بچے کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا۔

 منگل کی صبح پولیس کو اطلاع ملی کہ جڑانوالہ روڈ پر بچے کی لاش ایک کوڑے کے ڈھیر سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے الائیڈ اسپتال منتقل کردی ہے۔

دوسری جانب مقتول بچے کے ورثا نے واقعے کے خلاف تھانہ صدر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹائر جلاکر جڑانوالہ روڈ بلاک کردیا۔

ورثا نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ پولیس نے ورثا کے ساتھ مذاکرات کرکے ان کو احتجاج ختم کرنے پر آمادہ کیا اور ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی یقین دہانی کروائی۔

بچے کے اہل خانہ نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اس بارے میں تحقیقات سے پہلے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube