Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > معیشت

مقامی و عالمی مارکیٹ میں سونا ایک بار پھر سستا

SAMAA | - Posted: Nov 12, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 12, 2019 | Last Updated: 10 months ago

مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں ایک بار پھر کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 500 روپے اور فی اونس 13 ڈالر سستا ہوگیا۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (منگل کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کمی سے 86 ہزار 200 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 428 روپے گر کر 73 ہزار 903 روپے کا ہوگیا۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مزید 13 ڈالر کمی کے بعد فی اونس 1453 ڈالر ہوگئے، گزشتہ ہفتے عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں فی اونس 53 ڈالر کی حیرت انگیز کمی واقع ہوئی تھی۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ چاندی 1000 روپے جبکہ 10 گرام 857 روپے میں فروخت ہورہی ہے، عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 0.10 ڈالر کم ہو کر 16.78 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

پاکستان میں گزشتہ سال عام انتخابات کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار 550 روپے تھی، پی ٹی آئی کے حکومت میں آنے کے بعد سے سونے کے نرخ میں تقریباً ساڑھے 35 ہزار روپے اضافہ ہوچکا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
SILVER, KARACHI, KSJA, TODAY RATE, GOLD RATE, PAKISTAN, SARAF AND JEWLERS ASSOCIATION, DOLLAR
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube