ہوم   >  پاکستان

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی پیش گوئی کردی

3 weeks ago

ہلکی بارش کا سلسلہ16 نومبر تک جاری رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کی نوید سنادی ہے۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ کراچی میں 14 اور 15 نومبر کی رات ہلکی بارش کی پيش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسميات نے مزید بتایا کہ ہلکی بارش کا سلسلہ16 نومبر تک جاری رہنے کا امکان ہے،سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ بارش کا سسٹم آج رات ایران سے بلوچستان میں داخل ہوگا تاہم آئندہ24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا۔

کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 26 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں